کامیاب آپریشن کے بعد شہری کے پیٹ سے 63 اسٹیل کے چمچ نکال دیے گئے


بھارت میں کامیاب آپریشن کے بعد شہری کے پیٹ سے 63 اسٹیل کے چمچ نکال دیے گئے۔

یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیش آیا جہاں 32 سالہ مریض وجے کو پیٹ میں تکلیف کے باعث ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے معائنے کے بعد ایکسرے میں یہ معلوم ہوا کہ وجے کے پیٹ میں کئی اسٹیل کے چمچ موجود ہیں جس وجہ سے اسے تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکام کے مطابق مریض نشے کا عادی تھا جسے ڈی ایڈکشن سینٹر میں داخل کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں کے پوچھنے پر وجے نے کہا کہ وہ ایک سال سے چمچ کھا رہا ہے جبکہ اس کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ ڈی ایڈکشن سینٹر کے عملے نے اسے زبردستی چمچ کھلائے۔

ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے سے زائد کا کامیاب آپریشن کرکے وجے کے پیٹ سے تقریباً 63 اسٹیل کے چمچ نکال دیے، مریض کی حالت ابھی تشویش ناک ہے۔




Source link

About admin

Check Also

بھارت میں خدمت خلق کرنے والا چور پکڑا گیا

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں خدمت خلق کرنے والا چور پکڑا گیا، جس کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *