کانگریس رہنما نے پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کے نعرے لگوادیے

فوٹوز: فائل

بالی ووڈ اسٹارز کی بھارتی سیاست میں موجودگی کا علم تو سب کو ہی ہے لیکن اب بالی ووڈ جنون بھی سیاسی جلسوں کا حصہ بن گیا۔ 

کانگریس کے رہنما نے جلسے میں اپنی لیڈر پریانکا گاندھی کی جگہ پریانکا چوپڑا کے نعرے لگوادیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹیج پر موجود رہنما اپنی پارٹی کے لیڈران کے لیے نعرے بلند کر رہا تھا۔ 

اس نے ایک ایک کر کے سب لیڈران کے نام لیتے ہوئے نعرہ لگایا لیکن جیسے ہی پریانکا گاندھی کا نام آیا تو معاملہ اچانک پلٹ گیا۔ 

مذکورہ رہنما نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ ’پریانکا چوپڑا زندہ باد‘ جس پر پہلے تو جلسے موجودہ شرکا نے بھی نعرہ دہرادیا لیکن بعد میں سب خاموش ہوگئے۔ 

تاہم غلطی کا احساس ہونے پر نعرہ لگانے والے نے پریانکا گاندھی کا درست نام لے کر نعرہ لگایا۔  




Source link

About admin

Check Also

آرٹس کونسل کراچی میں ماہرہ خان اور انور مقصود کی خصوصی نشست

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ تقریب …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *