کترینہ اور وکی شادی سے 100 کروڑ کمانے کیلئے تیار؟

فوٹوز: فائل

شادی کے بندھن میں بندھنے والی اسٹار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل اپنی شادی سے 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کمانے کا موقع مل گیا۔

واضح رہے کہ وکی اور کترینہ کی شادی کی تقریب ہندو مذہب کی رسومات کے مطابق راجستھان کے علاقے مدھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی، جس میں ان اسٹارز کے گھر والوں، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ 

ان کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں بھی سامنے آئیں ہیں کہ دونوں اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم کو اپنی شادی کی ویڈیوز فروخت کرسکتے ہیں۔

ان کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ دونوں اسٹارز اپنی ان قیمتی ویڈیوز کے لیے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز سے بھاری بھرکم معاوضہ بھی وصول کریں گے۔ 

ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے رپورٹ کیا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کو اپنی شادی کی ویڈیوز 80 کروڑ سے 100 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کرنے کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ 

میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق بڑے اسٹارز اپنی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر کو فروخت کرنے کا بھاری معاوضہ لیتے رہے ہیں۔ 




Source link

About admin

Check Also

عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 1 برس بیت گیا

عمر شریف— فائل فوٹو لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو اپنے مداحوں سے بچھڑے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.