کترینہ اور وکی کی شادی، کھانے میں کیا کیا تھا؟جانیے

کترینہ کیف اوروکی کوشل مہینوں کی قیاس آرائیوں اور بھرپور سے بھی کہیں زیادہ میڈیا کوریج کے بعد بالآخرشادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

گزشتہ روز کترینہ اور وکی راجستھان کے قلعہ سکس سینس فورٹ میں ہونے والی شاندار تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تاہم ان کے مداح یہ جاننا چاہتے ہیں کہ انہوں نے شادی میں کیا پہنا ، مہمان کون تھے اور ان کی تواضع کیسے کی گئی ۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھانے کا مینیو دیسی کھانوں پر مشتمل تھا جن میں کچوری ، دہی بھلے اور چاٹ پاپڑی شامل تھی، اس کے علاوہ مہمانوں کی تواضع نارتھ انڈین کھانوں سے بھی کی گئی جس میں مہمانوں کو اسٹارٹر کے طور پر کباب اور مچھلی پیش کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق جنتا جودھ پور سویٹ ہوم کی طرف سے 80 کلو گرام وزنی 10 قسم کی مٹھائیاں سکس سینس فورٹ بارواڑہ بھیجی گئیں۔

جنتا جودھ پور سویٹ ہوم سے تعلق رکھنے والے ارجن اپادھیائے نے کہا کہ مہمان جودھپور کی مشہور ڈش ماوا کچوری اور بیکانیر کے گونڈ پاک جبکہ ناشتے میں گجراتی ڈھوکلا بھی پیش کیا گیا ہے۔ ہلدی کی تقریب میں سموسے، کچوری اور ڈھوکلا بھی مہمانوں کو پیش کئے گئے تھے۔

کترینہ اور وکی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویروائرل

ماوا کچوری اور گونڈ پاک کے علاوہ شادی کے مقام پر بھیجی گئی دیگر مٹھائیاں جن میں مونگ دال برفی، گجراتی بکلایا، کاجو پان، چوکو بائٹ اور دیگر شامل تھیں۔





Source link

About admin

Check Also

معاشی بحران، ڈالر کی قیمت دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی

ملک بھر میں بدترین معاشی اور سیاسی بحران کے دوران ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *