کترینہ اور وکی کی ورمالا پہناتے ہوئے ویڈیو وائرل


گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ورمالا پہنانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل گزشتہ 9 دسمبر کو راجستھان کے مدھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں منعقدہ ایک شاہانہ شادی کی تقریب میں باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں اور ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔

جوڑے نے اپنی شادی کا باضابطہ اعلان بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر  دلکش تصاویر کے ساتھ کیا ہے۔

اب سوشل میڈیا پر اس جوڑی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں ایک دوسرے کو ورمالا پہناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

کترینہ کیف نے اپنی زندگی کے سب سے خاص اور حسین موقع پر روایتی سرخ عروسی لباس پہنا جس میں وہ پنجابی دلہن کی طرح لگ رہی تھیں۔




Source link

About admin

Check Also

کنگنا رناوت نے تھلاوی سے متعلق خبر کو فلم مافیا کا جعلی پروپیگنڈا قرار دے دیا

بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت نے اپنی فلم تھلاوی کے ڈسٹری بیوٹرز کے 6 کروڑ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *