کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے


بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی ہندو رسومات کے ساتھ مکمل کی گئی۔ 

ان کی شادی کی مرکزی تقریب راجستھان کے مدھوپور میں سکس سینسز فورٹ میں ہوئی۔ 

شادی کی تمام تقریبات میں کترینہ کیف اور وکی کوشل کے گھر والوں، رشتہ داروں اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کترینہ کیف نے اپنی شادی کے اس پرمسرت موقع گلابی بادامی لہنگا زیب تن کیا، جبکہ دلہا وکی کوشل نے پنجابی شیروانی پہن کر اپنی زندگی کے بہترین دن کو یادگار بنایا۔ 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اسٹارز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ان کے مداح فورٹ کے باہر انتظار کر رہے ہیں، جبکہ پولیس نے مداحوں سے کہا ہے کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ جگہ خالی کردیں۔ 




Source link

About admin

Check Also

رتیک روشن فلم کی ریلیز پر گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ گزارا

رتیک روشن کی فلم وکرم ویدھا بڑے انتظار کے بعد آج ریلیز ہوئی، اس موقع …

Leave a Reply

Your email address will not be published.