کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات سے کچھ دلچسپ تفصیلات


بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل باضابطہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئےہیں۔

بھارتی میڈیا پر بالی ووڈ کی اس معروف جوڑی کی شادی ہوتے ہی ان کی تقریبات سے دلچسپ تفصیلات سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔

یہاں دولہا اور دلہن کی شادی کی انگوٹھیوں کی قیمت سے لے کر منڈپ میں  پھیرے لینے تک اس شاہانہ شادی کی کچھ اہم تفصیلات جان لیتے ہیں۔

1-وکی اور کترینہ کی شادی کی انگوٹھیاں

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنی شادی کی انگوٹھیوں کے لیے معروف امریکی برانڈ ٹفنی کا انتخاب کیا۔ 

کترینہ کو شادی پر نیلے رنگ کی پلاٹینم کی انگوٹھی   پہنےہوئےدیکھا جاسکتا ہےجس کے گرد ہیرے جڑےہوئے ہیں اور اس کی مالیت  7.4 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

جبکہ وکی کوشل کی شادی کی انگوٹھی کا انتخاب ٹفنی کی کلاسک کلیکشن سے کیا گیا ہے، جس کی قیمت 2 .1 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

2- وکی اور کترینہ کی شادی کے جوڑے اور زیورات

کترینہ اور وکی نے شادی پر معروف بھارتی ڈیزائنر سبیاساچی کے لباس اور زیورات پہنے تھے۔ 

کترینہ کیف نے سُرخ لہنگا جبکہ وکی کوشل نے آف وائیٹ رنگ کی شیروانی پہنی تھی۔

3- کترینہ کیف کےکلیراس میں مقدس بائبل کے خصوصی پیغامات

کترینہ کیف کی’کلیراس‘ جسے انیتا شراف اداجانیہ نےڈیزائن کیا تھا، ان پر مقدس بائبل سے کچھ خصوصی پیغامات لکھوا ئے گئے تھے جن کا انتخاب بائبل سے خود کترینہ نے کیا تھا۔ 

4- کترینہ اور وکی کے منڈپ میں 7 پھیرے

وکی کوشل اور کترینہ کیف نے دوپہر 3:30 سے ​​3:45 کے درمیان ’7 پھیرے‘ لیے، دولہا اور دلہن کی شادی کے منڈپ کو اس طرح ترتیب دیا گیاتھاکہ اس کا رخ مندر کی طرف ہو۔

5- کترینہ اور وکی کا منڈپ تک کا سفر

بھارتی میڈیا کے مطابق ، کترینہ پھولوں سے مزین خوبصورت ڈولی پر بیٹھ کر منڈپ پہنچیں جبکہ دولہا وکی کوشل اپنی سہرا بندی کے بعد ونٹیج کار میں آئے۔

رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ پیلے، نارنجی اور گلابی رنگوں سے سجامنڈپ قلعے کے شیش محل کے درمیان میں بنایاگیا تھا اور اس کے سامنے ایک مندر تھا۔

6-  سنگیت پر گلابی رنگ کا انتخاب

کترینہ اور وکی دونوں نے اپنے سنگیت پر گلابی رنگ کا انتخاب کیا تھا۔

کترینہ کیف نے گلابی رنگ کا لہنگا پہنا تھاجبکہ وکی کوشل نے شیروانی پہنی تھی جس پر گلاب کے پھول بنے ہوئے تھے۔

7-کترینہ اور وکی کی اپنی فلموں کے گانوں پر خصوصی پرفارمنس

کترینہ اور وکی نے اپنے سنگیت پر کچھ زبردست گانوں پر پرفارم بھی کیا اور شادی میں شریک تمام مہمان دولہا اور دلہن کی پرفارمنس سے خوب لطف اندوز ہوئے۔

 8- سنگیت کا خصوصی کیک

نوبیاہتا جوڑے نے اپنے سنگیت پر 4.5 لاکھ روپے کا کیک بنوایا تھا۔ 

کترینہ اور وکی کا سنگیت کیک دہلی میں مقیم مائرا جھنجھن والا نامی ایک مشہور شیف نے بنایا تھااور اسے بیریز سے سجایا گیا تھا۔

9- وکی، کترینہ کی شادی کی فوٹیج اسٹریمنگ سروس ایمازون پرائم کو فروخت کی جائے گی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے ہر ممکن کوشش کی اپنی شادی کی تقریبات کو میڈیا سے دور رکھنے کی اور شادی کی تقریبات میں شریک مہمانوں کو  بھی موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں تھی۔

اب بھارتی میڈیا پر اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نوبیاہتا جوڑی نے اسٹریمنگ سروس کو اپنی شادی کی فوٹیج 100 کروڑ بھارتی روپے کی مد میں فروخت کی ہیں جوکہ 2022 کے آغاز میں شائع کی جائیں گی۔

10-دولہے کے والد شام کوشل بہت خوش ہیں

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے گلوکار گرداس مان کی اہلیہ منجیت مان نے وکی اور کترینہ کی شادی پر اہل خانہ کے ردعمل کا اظہار کیا۔ 

منجیت مان نے انکشاف کیا کہ دولہے کے والد شام کوشل اس شادی سے بہت خوش ہیں۔ 




Source link

About admin

Check Also

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ کا آغاز کل سے ہوگا

فائل فوٹو انتظار کی گھڑیاں ختم پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن فلم ’دی لیجنڈ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.