کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنے آگئی


حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی مشہور اداکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنےآگئی ہے۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کے کارڈ کی تصویر سامنے آگئی

کترینہ کیف کے فٹنس ٹرینر رضا کٹانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی شادی کے کارڈ کی تصویر بھی شیئر کردی ہے۔

انہوں نے کترینہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’ یہ کہنا کہ انہوں نے زندگی بھر کا تجربہ کیا ہے ایک چھوٹی بات ہوگی‘۔ 

انہوں نے لکھا کہ’سچ پوچھیں تو جب سے وہ کترینہ سے ملے ہیں ان کا ہر تجربہ ایک ناقابل یقین ایڈونچر رہا‘۔

انہوں نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

رضا کٹانی نے کترینہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ’ انہیں شادی کی تقریبات میں شامل کرنے اور اپنے خاص دن کا حصہ بننے کی اجازت دینے کے لیے آپ کا شکریہ‘۔ 

خیال رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف نے 9 دسمبر کو راجستھان کے مادھوپور کے سکس سینس فورٹ ریزوٹ میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔




Source link

About admin

Check Also

زینت امان کا اپنی فلموں کے مناظر پر بنی میمز پر دلچسپ ردِعمل

زینت امان، فائل فوٹو  بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان جنہوں نے کچھ عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *