کترینہ کیف اور وکی کوشل کی گھر کی صفائی کرتے ویڈیو وائرل


بھاتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہو چکی ہے جبکہ اس جوڑی کے کروڑوں چاہنے والے زندگی کے نئے سفر کے لیے اِنہیں مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جب سے اس جوڑی کے افیئر کی باتیں وائرل ہوئی ہیں اس جوڑی پر سب ہی کی نظریں ہیں ، اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے لاکھ چھپانے پر بھی میڈیا نے گزشتہ کئی مہینوں سے ان کی شادی کی خبر مداحوں کو سنا دی تھی۔

دوسری جانب یہ جوڑا اپنی ہر رسم، نقل و حرکت جتنی نجی رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اتنا ہی زیادہ سوشل میڈیا پر اِن پر بات کی جا رہی ہے۔

انسٹا گرام پر نوبیاہتا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں یہ جوڑا اپنے گھرکی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، انٹرنیٹ پر من چلوں نے دونوں کی الگ الگ ویڈیو کو کولاج کی شکل دے دی ہے۔

وائرل ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ویڈیو میں یہ دونوں فنکار کورونا لاک ڈاؤن کے دوران فراغت کے دنوں میں مصروف رہنے کے لیے خود اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف گھر کی جھاڑو دے رہی ہیں اور وکی کوشل پنکھے صاف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالیشان شادی کے بعد اب یہ جوڑا ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود ہے، کترینہ کیف اور وکی کوشل ولیمے کے بعد اپنے ہنی مون کے لیے فوراً مالدیپ روانہ ہو جائیں گے۔




Source link

About admin

Check Also

زینت امان کا اپنی فلموں کے مناظر پر بنی میمز پر دلچسپ ردِعمل

زینت امان، فائل فوٹو  بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ زینت امان جنہوں نے کچھ عرصہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *