کترینہ کیف نے کس ڈیزائنر کا لہنگا پہنا تھا؟


دیگر متعدد اداکاراؤں کی طرح بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن کے لباس کے لیے مشہور ڈیزائنر سابیا ساچی کا انتخاب کیا ہے۔

بھارتی ویب سائٹس کی رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی جانب سے گزشتہ روز زیب تن کیے گئے لال لہنگے سے لے کر، ماتھا پٹی، نتھنی، چوکر تک سب بھارتی مشہور ڈیزائنر سابیا ساچی کا ڈئزائن کردہ تھا۔

ڈیزائنر سابیا ساچی کی جانب سے بھی اس جوڑے کے لہنگے، شیروانی اور زیورات کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

سابیا ساچی کے مطابق کترینہ کیف کے لہنگے اور اُن کے دوپٹے پر سنہری تاروں سے کام کیا گیا تھا جس میں ویلویٹ اور مٹکا سِلک کپڑے کا استعمال ہوا تھا، اس لہنگے پر تلے کی مدد سے ہاتھوں سے کڑھائی کی گئی تھی۔

کترینہ کیف کی جانب سے منتخب کی گئی جیولری بھی سابیا ساچی کی ہیریٹیج جیولری کلیکشن سے لی گئی تھی جس میں تراشے گئے ہیرے اور موتیوں کو ہاتھ سے جڑا گیا تھا اور اس میں 22 قیراط سونا بھی استعمال ہوا ہے۔

دوسری جانب کترینہ کیف کے دولہے وکی کوشل نے آئیوری رنگ کی شیر وانی اور زیورات پہنے تھے جو کہ سابیا ساچی کی جانب سے ہی ڈیزائن کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارتی معروف اداکاراؤں سمیت مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بہو، محمد جنید صفدر کی اہلیہ نے بھی اپنے نکاح پر مشہور بھارتی ڈیزائنر سابیا ساچی کے لہنگے کا انتخاب کیا تھا۔




Source link

About admin

Check Also

سلمان خان ضرورتمندوں کو ڈھونڈ کر کھانا دیا کرتے تھے، عائشہ جھلکا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکا نے سلمان خان کی تعریفوں کے پُل باندھ …

Leave a Reply

Your email address will not be published.