کترینہ کیف کی شادی کے دنوں میں سلمان خان کہاں ہوں گے؟


بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی میں سلمان خان شریک نہیں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، جس وقت کترینہ اور وکی کی شادی ہوگی، تو اداکار سلمان خان ’دا-بنگ: دی ٹور ری لوڈِڈ‘ کے لیے سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوں گے۔

سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس تقریب کا ٹریلر بھی شیئر کیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کی کیپشن میں لکھا کہ’(دا-بنگ: دی ٹور ری لوڈِڈ )10 دسمبر کو ریاض آ رہا ہے!‘

انہوں نے مزید لکھا کہ’ کیا آپ سال کے سب سے بڑے ایونٹ کے لیے تیار ہیں؟‘

ستاروں سےبھرپور  یہ تقریب 10 دسمبر کو ہوگی اور اس میں اداکارہ شلپا شیٹی، سائی منجریکر، پربھو دیوا، سنیل گروور، کمال خان، گورو رندھاوا اور آیوش شرما پرفارمنس دیتے دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔

کترینہ کیف اور اُن کے ہونے والے دولہا وکی کوشل کی شادی لاکھ چھپانے کے بعد بھی نہ چھپ سکی اور اب میڈیا کی جانب سے باقاعدہ اس شادی کو کوریج دی جا رہی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

بھارتی میڈیا پر رنویر اور دیپیکا کی علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش

فائل فوٹو بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.