کترینہ کیف کی کم عمر نوجوان سے شادی کرنے پر کنگنا نے کیا کہا؟


بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے کترینہ کیف کی اپنے سے کم عمر اداکار وکی کوشل سے شادی کرنے پر ردّعمل دے دیا۔

کنگنا رناوت نے موجودہ صنفی دقیانوسی تصورات کے بارے میں بات کرنے کے لیے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کیا جہاں اُنہوں نے بات کی کہ کس طرح ’بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف خواتین‘ ان دقیانوسی تصورات کو توڑ رہی ہیں۔ 

کترینہ کیف کی کم عمر نوجوان سے شادی کرنے پر کنگنا نے کیا کہا؟

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ’ہم یہ بہت بار سُنا ہے کہ ایک کامیاب اور امیر ترین آدمی نے اپنے سے چھوٹی عُمر کی لڑکی سے شادی کی لیکن اگر کوئی خاتون اپنے سے کم عُمر کے مرد سے شادی کرے تو معاشرے میں اسے بہت بُرا سمجھا جاتا ہے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ماضی میں ایک خاص عمر کے بعد کم عمر مرد سے شادی کرنا عورتوں کے لیے ناممکن تھا۔‘

کنگنا نے کہا کہ ’بالی ووڈ کی معروف خواتین کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے کہ وہ اپنے سے کم عُمر کے مرد سے شادی کررہی ہیں۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’صنفی دقیانوسی تصور کی نئی تعریف کرنے پر مردوں اور عورتوں دونوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔‘

کنگنا نے اپنے پیغام میں کترینہ اور وکی کا نام نہیں لیا لیکن کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اس جوڑے کے لیے ہی پیغام جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، اس خوبصورت جوڑی کی شادی رواں ماہ کی 9 تاریخ، بروز جمعرات طے پائی ہے۔




Source link

About admin

Check Also

گانوں کا ری مکس دراصل اس کی شکل کو مسخ کرنے کے مترادف ہے، اے آر رحمان

معروف بھارتی موسیقار، ریکارڈ پروڈیوسر، گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان نے  ری مکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published.