کراچی، ایئرپورٹ پر مسافر سے پونے 3 کلو گرام ہیروئن برآمد


اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے جدہ جانے کے لیے پہنچے مسافر کے سامان سے 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مسافر اختر جہاں سیرین ایئر لائن کی پرواز ای آر، 812 سے جدہ جا رہا تھا، مسافر نے اپنے ٹرالی بیگ میں ہیروئن مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کے سامان کی تلاشی کے دوران پونے 3 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد ہوئی۔

مسافر اختر جہاں کا تعلق کے پی کے ضلع مردان سے ہے، مسافر کو منشیات سمیت حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔




Source link

About admin

Check Also

ایک شخص بضد ہےکہ اُس نے قانون کے آگے سرنڈر نہیں کرنا، اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایک شخص بضد ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *