کراچی، پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، 2 گرفتار

فائل فوٹو

کراچی میں عزیز بھٹی پولیس نے 2 مقابلوں میں ایک ڈاکو کو ہلاک جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مقابلے یونیورسٹی روڈ اور راشد منہاس روڈ پر ہوئے۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب اور راشد منہاس روڈ پر نیپا کے قریب ڈاکوؤں سے مقابلے ہوئے، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، مقابلے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

زخمی ڈاکوؤں کی شناخت شاہان، صغیر اور حذیفہ کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک ڈاکو شاہان اسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے ڈاکو ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔




Source link

About admin

Check Also

30 اپریل کو 8 اکتوبر سے اس لیے بدلا کیونکہ اس وقت علوی صدر نہیں ہوں گے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کی تاریخ کی تبدیلی پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *