کراچی: سال نو پر ہوائی فائرنگ اس مرتبہ زیادہ مہنگی پڑسکتی ہے 

کراچی پولیس نے سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمات درج کرنے اور سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ 

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف اقدام قتل جیسے ناقابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے جس کی سزا 10 سال قید ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے کراچی پولیس آفس میں فائرنگ کے واقعات کو مانیٹر کرنے کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ 

کراچی پولیس نے فائرنگ کی صورت میں عوام سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دینے یا وڈیو بنا کر واٹس ایپ نمبر 03435142770  پربھیجنے کی بھی اپیل کی ہے۔ شکایت موصول ہونے پر بلا امتیاز فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

پولیس حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے یہ سب کا قومی فریضہ ہے کہ پولیس کو جرم کی اطلاع دیں تاکہ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کی روک تھام کرسکے اور دوسرے شہریوں کی جان کو بچا سکے۔ 





Source link

About admin

Check Also

پی ٹی آئی چھوڑنے والے نئی کنگز پارٹی بنانے کیلئے لابنگ کر رہے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے …

Leave a Reply