سیرین ایئرلائن کی کراچی سے مدینہ منورہ کی پرواز کی روانگی میں غیریقینی صورتحال پیدا ہونے کے باعث مسافر پریشان ہوگئے۔
پرواز ای آر 911 کے مسافروں کو جہاز بٹھا کر آف لوڈ کر دیا گیا۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ 290 مسافروں کو کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔
پرواز کو رات ساڑھے 8 بجے کراچی سے مدینہ کے لیے روانہ ہونا تھا۔ تکنیکی خرابی کا کہہ کر مسافروں کو کل صبح روانگی کا کہا جا رہا ہے۔
مسافروں نے نماز تراویح جناح ٹرمینل پر ہی ادا کرلی، مسافروں کے لیے ایئرلائن کی جانب سے کھانے کا بندوبست کیا گیا۔