کراچی: ڈیفنس میں گاڑی سوار کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید


کراچی ( Karachi ) کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں گاڑی سوار نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہل کار کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے کی گئی ہے، مقتول کی ایک ماہ بعد شادی تھی۔

حکام کی جانب سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اہلکار کو قتل کرنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جب کہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزم کے گھر میں موجود گاڑی سے تین سے چار مزید ہتھیار ملے ہیں، تاہم رہائش گاہ سے ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پوسٹمارٹم رپورٹ

جناح اسپتال کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق شہید پولیس اہلکار کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ اہلکار کو سر پر ہی گولی لگی، جو جان لیوا ثابت ہوئی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو

فائرنگ کے واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔ جس میں مبینہ قاتل اور پولیس اہل کار کو آپس میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔


Source link

About admin

Check Also

اسلام آباد: اتوار بازار میں آگ لگ گئی، کپڑے کے کئی اسٹالز جل گئے

اسلام آباد کے سستے اتوار بازار میں آگ لگنے سے کپڑے کے کئی اسٹالز جل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *