کراچی کا اسٹریٹ کرمنل ایف بی آئی ایجنٹ بن گیا

کراچی کا اسٹریٹ کرمنل امریکا میں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کا ایجنٹ بن گیا۔

گلشن اقبال بلاک 3 سے تعلق رکھنے والے کامران فریدی کی حیرت انگیز کہانی سامنے آئی ہے۔

ایف بی آئی کے ایجنٹ پاکستانی شہری کامران نے القاعدہ اور داعش کے کئی سرکردہ لوگوں کو پکڑوایا۔

انہوں نے کراچی کے تاجر جابر موتی والا کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا، امریکا میں دہشت گردی کے کئی حملے ناکام بنوائے۔

ایف بی آئی نے فروری 2020 میں کامران فریدی کا کنٹریکٹ ختم کر دیا تھا۔ ایف بی آئی افسران کو قتل کی دھمکیاں دینے پر کامران فریدی کو دسمبر 2020 میں امریکا میں 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔




Source link

About admin

Check Also

سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پی ٹی آئی میں شامل

فوٹو ٹوئٹر سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *