کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار

فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

ڈیفنس، شاہراہ فیصل، راشد منہاس روڈ اور اطراف میں بارش ہوئی، ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بوندا باندی ہوئی، گلستان جوہر، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ کے اطراف بھی بوندا باندی ریکارڈ کی گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ کراچی کے جنوب میں بحیرہ عرب میں گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں۔

بادل ہلکی رفتار سے شہر کی جانب آرہے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہ سکتا ہے۔




Source link

About admin

Check Also

بیلاروس کے وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان، اعلامیہ جاری

بیلاروس کے وزیر خارجہ کے دورۂ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق …

Leave a Reply