دس مشتبہ افراد حراست میں لیےگئے،ایس ایس پی
کندھ کوٹ کےعلاقےغوث پورمیں پولیس کا دو جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف آپریشن کے دوران ہونے والے مقابلے کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاگیرانی اورسبزوئی گینگ کے خلاف کچے کے علاقے میں کارروائی 2 مغویوں کی بازیابی کے لیے کی گئی۔
اس حوالے سے کیے گئے آپریشن کے دوران ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سبزوئی گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ڈاکو مارے گئے۔
متعلقہ ایس ایس پی کے مطابق ہلاک ڈاکو ٹکر سبزوئی پر 10 لاکھ روپے جبکہ صابو سبزوئی اور راجو پر پانچ پانچ لاکھ روپے انعام مقرر تھا۔
ان ڈاکوؤں پر سندھ پنجاب اور بلوچستان میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ آپریشن کے دوران پولیس نے 10 مشتبہ افراد کو حراست ميں ليا ہے۔
سماء ٹی وی کو فیس بک، ٹویٹر اور انسٹاگرام پر فالو کریں اور یوٹیوب پر لائیو دیکھیں۔