کنزہ ہاشمی اور خوشحال خان کی شادی کا آئیڈیا برا نہیں ہے، صبور علی

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی معروف اداکارہ صبور علی نے اپنی قریبی دوست کنزہ ہاشمی کے لیے انڈسٹری کے ابھرتے اداکار خوشحال خان کو بہتر آپشن قرار دے دیا ہے۔

اداکارہ صبور علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو پر انٹرویو دیا ہے۔

صبور علی نے اپنے انٹرویو کے دوران متعدد دلچسپ سوالوں کے جواب دیئے ہیں۔

انہوں نے اس دوران اپنی بہترین اور قریبی دوست کنزہ ہاشمی سے متعلق بھی بات کی۔

صبور علی کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کنزہ کی کسی اچھے انسان سے شادی ہو، کنزہ اچھی اور موڈی لڑکی ہے، اُس کی کسی ایسے لڑکے سے شادی ہو جو اُس کے ساتھ صحیح جوڑی بنائے۔

میزبان کی جانب سے لڑکے کا نام پوچھنے پر صبور علی نے کہا کہ نہیں میرے ذہن میں فی الحال کوئی لڑکا نہیں ہے، اگر ہوتا تو اُسے میں بتا چکی ہوتی۔

صبور کا کہنا تھا کہ خوشحال خان بہت اچھا لڑکا ہے، اُس کی بھی کسی اچھی لڑکی سے شادی ہونی چاہیے۔

اس دوران میزبان نے کہا کہ خوشحال خان ایک اچھا لڑکا ہے تو آپ کیا کنزہ اور خوشحال کی شادی تو نہیں کروانا چاہیں گی؟

اس پر صبور علی کا کہنا تھا کہ یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے، یہ خیال برا نہیں ہے، مگر یہ میں نے نہیں کہا، یہ میرے الفاظ نہیں ہیں۔

صبور علی نے مزید کہا کہ دونوں بہت اچھے ہیں، میں چاہتی ہوں کہ دونوں کو اچھے ہمسفر مل جائیں۔




Source link

About admin

Check Also

سمانتھا پربھو کی نئی فلم کی عکسبندی کا اغاز جلد ہوگا

سمانتھا پربھو جلد ہی وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ’خوشی‘ کی عکسبندی کرتی نظر آئیں گی۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *