کوئٹہ: رقوم کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی پرایک شخص گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے کوئٹہ میں غیرقانونی حوالہ ہنڈی اور کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل ہے، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان پر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے غیرقانونی چینلز سے رقوم کی منتقلی روکنے سخت اقدامات پر زور دے رکھا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ کو معتبر اطلاع ملی تھی کہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع کاسمیٹکس اور گارمنٹس کی دکان میں حوالہ ہنڈی کی غیرقانونی سرگرمیاں ہورہی ہیں، جس پر ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حیات اللہ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم سے 8 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کی ملکی و غیرملکی کرنسی، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے حکام کے مطابق ملزم حیات اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔





Source link

About admin

Check Also

پیپلزپارٹی کےرہنما وقار مہدی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب

ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد کراچی سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *