کوہلی نے انوشکا کو کیوں پروپوز نہیں کیا تھا؟


بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے شوہر اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے اُنہیں پروپوز نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی آج اپنی شادی کی چوتھی سالگرہ منارہے ہیں اور اس موقع پر بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے اُن کی ویب سائٹ پر کوہلی کا ایک پُرانا انٹرویو شائع کیا گیا ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا تھا کہ ’اُنہوں نے انوشکا کو روایتی طور پر شادی کے لیے پروپوز نہیں کیا تھا کیونکہ اُن دونوں کو معلوم تھا کہ اُن کی شادی لازمی ہوگی۔‘

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ’جب ہم کسی سے محبت کرتے ہیں تو ہمارے لیے اُس کے ساتھ گُزارا گیا ہر دن ہی خاص ہوتا ہے، اسی لیے مجھے کبھی انوشکا کو پروپوز کرنے کے لیے کسی خاص موقع کی ضرورت ہی محسوس نہیں ہوئی۔‘

آخر میں اُنہوں نے انکشاف کیا کہ ’ہم نے اپنی شادی کے لیے چیزوں کا اہتمام کرتے وقت مختلف ناموں اور ای میل آئی ڈی کا استعمال کیا لیکن یہ میرا خیال نہیں تھا  اگر یہ میرے اختیار میں ہوتا تو میں سب کچھ ظاہر کر دیتا لیکن شکر ہے میں ایک ٹیسٹ میچ کھیل رہا تھا اور انوشکا ہماری شادی کی تیاری کو خفیہ رکھنے میں کامیاب رہیں۔‘

واضح رہے کہ سال 2011 میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی ہوئی تھی جبکہ رواں سال اُن کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔




Source link

About admin

Check Also

مادھوری نے بھی ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کردی

فوٹو: فائل بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے بھی ’میرا دل یہ پکارے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *