رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر طویل عرصے بعد ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا ریئلٹی شو آرہا ہے ۔
پوسٹ کی گئی ویڈیو کے مطابق عامر لیاقت ‘بول ہاؤس’ نامی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے جو تقریباً بھارت کے مقبول ترین ریئلٹی شو بگ باس سے ملتا جلتا ہوگا جسے بگ باس پاکستانی ورژن بھی کہا جارہا ہے۔
The Biggest Reality Show of #Pakistan #BolHouse with #Champions
Maza Aayega pic.twitter.com/TfhFFpzbUQ
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 8, 2021
ویڈیو میں عامر لیاقت حسین یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ پروگرام میں شرکت کرنے والے افراد کو ایک ماہ تک ’بول ہاؤس‘ میں دنیا سے الگ ہو کر رہنا ہوگا اور انہیں صرف موبائل فون دیا جائے گا۔
ٹریلر میں ’بول ہاؤس‘ میں موجود پرتعیش سہولیات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں، عالیشان ہاؤس میں سوئمنگ پول، جیم، گراؤنڈ اور بیڈ رومز سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں۔
یہ پہلا موقع ہو گا کہ عامر لیاقت کسی ریئلٹی شو کی میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔