’کیدرناتھ‘ کے 3 سال مکمل، سارہ علی خان کو سشانت کی یاد آگئی

 


بالی ووڈ کے مشہور و معروف فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی نوجوان اداکارہ سارہ علی خان کے فلمی کیریئر کے آغاز کو آج 3 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ انھوں نے 7 دسمبر 2018 کو ابھیشک کپور کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’کیدرناتھ‘ میں آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کے مقابل بطور ہیروئن  کام کرکے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

تاہم جہاں وہ اپنے فلمی کیریئر کی سالگرہ پر مسرور ہیں، وہیں وہ اپنےساتھی اداکار اور فلم کے ہیرو آنجہانی سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر بھی افسردہ ہیں۔

انھوں نے اس حوالے سے کہا کہ وہ ہمیشہ سشانت سنگھ کی کمی کو محسوس کریں گی۔

سارہ علی خان نے اپنے انسٹاگرام پر اس حوالے اسپیشل ویڈیو شیئر کرکے آنجہانی اداکار کو یاد کرتے ہوئے تحریر کیا کہ سشانت نے فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی بہت مدد کی تھی۔

یاد رہے کہ 14 جون 2020 کو سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے تھے۔




Source link

About admin

Check Also

توثیق حیدر نے ترک ڈراما سیریل میں کام کر کے بین الاقوامی اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

توثیق حیدر نے کہا کہ کویو بیاز کے پہلے سیزن کی شوٹنگ استنبول میں ہوئی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *