گوادر میں حق دو ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

تحریک 27ویں روز میں داخل ہوچکی ہے

انسانی حقوق کے عالمی دن پر گوادر میں ريلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین کی قیادت جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور ’’گوادر کو حق دو تحریک‘‘ کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کر رہے تھے۔ یہ تحریک 27ویں روز میں داخل ہوچکی ہے۔

جمعہ کو، مظاہرین نے سیرت النبی چوک سے مارچ شروع کیا، شرکاء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر صوبائی حکومت کے خلاف نعرے لکھے گئے تھے۔ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کا کہنا تھا کہ حق دو گوادر تحریک بلوچستان کے پسے ہوئے طبقات، مزدوروں اور ماہی گیروں کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ يہ ریلی صوبائی حکومت کی ماہی گیر اور مزدور کش پالیسیوں کے خلاف ریفرنڈم ہے۔

مظاہرین کے مطابق کراچی اور سندھ سے زیادہ لوگ شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن وہ اس لیے نہیں آ سکے کیونکہ پولیس نے کوسٹل ہائی ویز کو بند کر دیا اور بسوں اور کوچوں کو گوادر جانے سے روک دیا۔





Source link

About admin

Check Also

روپےکےمقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

کرنسی مارکیٹس میں امریکی ڈالر مسلسل چھٹے روز سستا ہوا ہے۔ جمعہ کو انٹر بینک …

Leave a Reply

Your email address will not be published.