گوری خان کے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات

فوٹو: فائل

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے اہلِ خانہ کے بارے میں دلچسپ انکشافات کردیے۔ 

گوری خان نے ہدایتکار کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں 17 سال بعد شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بارے میں باتیں کیں۔

انہوں نے گفتگو کے دوران اپنے اہلِ خانہ سے متعلق دلچسپ حقائق بتائے۔ 

شوہر شاہ رخ خان کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک سادہ ترین انسان ہیں جن سے میں ملی ہوں۔ 

گوری کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان کے سامنے جو بھی چیز آتی ہے وہ خاموشی سے کھا لیتے ہیں۔

بیٹے آریان خان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ بیٹا مجھے پوری آستینوں والی قمیض پہننے نہیں دیتا، کیونکہ اسے یہ پسند نہیں، اسی وجہ سے میں زیادہ تر ٹی شرٹس پہنتی ہوں۔

گوری نے بتایا کہ ان کے بچوں میں سب سے سمجھ دار سہانہ خان ہیں جبکہ سب سے بہترین شخصیت ابرام خان کی ہے۔ 

واضح رہے کہ اپنے کام کی وجہ سے کورونا وبا کے دوران گوری خان اپنے گھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی خاتون رہی تھیں۔




Source link

About admin

Check Also

بھارتی میڈیا پر رنویر اور دیپیکا کی علیحدگی کی افواہیں زیرِ گردش

فائل فوٹو بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان …

Leave a Reply

Your email address will not be published.