ہانیہ کے نعرے، عاصم اظہر نے کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں

معروف گلوکار عاصم اظہر نے کنسرٹ کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کو ’ایکسٹرا‘ قرار دے دیا۔

گلوکار عاصم اظہر ان دنوں ملک کے مختلف شہروں میں کنسرٹ کررہے ہیں اسی سلسلے میں گزشتہ روز انہوں نے پنجاب کے شہر ملتان میں میوزک کنسرٹ کیا۔

کنسرٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنسرٹ کے دوران گلوکار کے مداحوں نے ان کی سابقہ دوست ہانیہ عامر کے نام کے نعرے لگانے شروع کردیے۔

ہانیہ عامر کا نام سن کر پہلے تو عاصم اظہر نے اسے نظر انداز کیا لیکن پھر کنسرٹ میں موجود مداحوں سے کہا کہ دیکھو جو ایکسٹرا (اضافی) نام لے گا ناں تو پھر بوائز مزا نہیں آئے گا۔

گلوکار کی اس درخواست کے بعد طلبا نے اور شدت کے ساتھ نعرے لگانا شروع کردیے جس پر عاصم اظہر مایوس ہو کر پیچھے ہٹ گئے اور دوبارہ گانا شروع کردیا۔

اس سے قبل کراچی میں عاصم اظہر کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر نے اچانک شرکت کرکے سب کو حیران کردیا تھا ۔





Source link

About admin

Check Also

آزاد کشمیر:ایل اے 15 ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو برتری حاصل

ن کے امیدوار مشتاق منہاس 14 ہزار 782 ووٹ کے ساتھ دوسرے جبکہ پی ٹی …

Leave a Reply