ہمیں انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا جا رہا ہے، شعیب صدیقی


سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں انتقامی کارروائی کانشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران سینئر سیاستدان شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پارک ویوسوسائٹی 2010 میں لی گئی ،762 کنال اراضی ایل ڈی اے سے منظورشدہ ہے۔

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ پارک ویوکا پہلا فیز اپروو ہے،دوسرے فیزکی اجازت مانگی ہوئی ہے، پارک ویوسٹی میں4ہزارسےزائد گھر بنےہوئے ہیں، ہم پارٹنرزکے ساتھ ملکرپارک ویوکی ترقی جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارک ویواس لیے براہے کہ وہ زمینداروں کو کروڑوں روپے دے رہاہے، آپ یہ حربے استعمال کرکے پارک ویوسٹی بند نہیں کرا سکتے ، پارک ویو کےلاکھوں ممبرزکےایک ایک روپے کا تحفظ کریں گے، ہم زمینداروں اورکسانوں کےحقوق کی عدالتوں میں جنگ لڑیں گے۔

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ عدالت سےہمیں حکم امتناع ملاہے مگر اسلم اقبال نےغیرقانونی طورپرآپریشن شروع کیا، رات کے اندھیرے میں پولیس بھیجی،کیمرے توڑے،ورکرز پرتشددکیا گیا، ہم معاملہ عدالت لےکرگئےکہ بتائیں جواب کس کودیں۔ ہم ہائیکورٹ سےپوچھیں گےحکم امتناع کےبعد آپریشن کیوں کیا۔

سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ اسلم اقبال ایک فتنے کے کہنے پربلڈوزرلےکرگئےاورسوسائٹی کو گراناشروع کیا، یہ سیاسی انتقام ہے، خان صاحب پریشان ہیں اب انکاخرچہ کون چلائےگا؟ عمران خان سےعلیم خان کاساتھ چھوڑنا ہضم نہیں ہورہا۔

شعیب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ اسلم اقبال ایل ڈی اے کے وائس چیئرمین کیوں بن گئے ؟ اسلم اقبال آپ کے ہاتھ میں وزیراعلیٰ کی لکیر نہیں ہے ، اسلم اقبال نےتوہین عدالت اپنےآقاؤں کوخوش کرنے کیلئےکی ہے۔ اسلم اقبال اتناجھوٹ بولیں جس کاکل سامنا کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 الیکشن کی بات کھلی توآرٹی ایس سے آگے جائے گی، دھرنے کیلئے رات کوکہاں جایا جاتا تھا؟ فنڈنگ کہاں سے ہوتی تھی؟سب جانتے ہیں، عمران پہلے سائفرکے پیچھے چھپے اب آپریشن کے پیچھے نہیں چھپ سکتے۔

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ علیم خان نے کہا تھا عثمان بزدارنااہل ہی نہیں کرپٹ بھی ہے، علیم خان عثمان بزدارکی کرپشن بے نقاب کرنے پر110دن جیل گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے،جسکی ڈوریاں بنی گالہ سے ہلتی ہیں، عمران خان سائفر کے پیچھے چھپناچاہ رہے تھے،یوم احتساب قریب ہے۔


Source link

About admin

Check Also

منگلاڈیم کے یونٹس 5 اور 6 کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح

وزیراعظم شہباز شریف نے منگلا ڈیم کے یونٹ نمبر 5 اور 6 کی تجدید اور …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *